خیبرپختونخوا کے گرلز اسکولوں میں مردوں کا داخلہ ممنوع


پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام زنانہ اسکولوں میں مردوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم خیبرپختونخوا، ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبے کے تمام گرلز اسکولوں بشمول خواتین اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مرد حضرات کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

اس فیصلے کے بارے میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی ای او) کوہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

گرلز اسکولوں میں جتنی بھی تقریبات ہوں گی، اُن میں خواتین رکن صوبائی اسمبلی یا خواتین اعلیٰ افسران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ گرلز اسکول کے کسی پروگرام کو سوشل میڈیا پر بھی مشتہر نہیں کیا جائے گا اور ساتھ ہی خواتین کے اسکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مشیر تعلیم کا موقف ہے کہ پابندی کا فیصلہ والدین کی شکایات اور صوبے کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں