عدالتیں اب شام کو بھی لگیں گی

لاہور ہائیکورٹ (lahore highcourt)

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے شام کے اوقات میں بھی عدالتوں کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ انوار الحق تین نومبر کو شام کی عدالتوں کا افتتاح کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوار الحق نے حلف اٹھانے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے شام کی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بچوں کو جرائم کے ماحول سے بچانے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بچوں کے لیے بھی شام کے اوقات میں عدالت کا افتتاح کریں گے جب کہ شام کے لیے سول عدالت اور فوجداری عدالت کے قیام کا اعلان بھی ہو سکتا ہے۔

شام کی عدالتیں دو بجے سے چھ بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گی جب کہ موسم گرما میں شام کی عدالتیں چار بجے سے رات آٹھ بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گی۔ سول ججز شام کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر شام کی عدالتوں کے قیام کا تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر عدالتوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں