اشتعال انگیز تقاریر، ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد


اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 26 میں سے 21 مقدمات میں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، مئیر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور، ریحان ہاشمی، عامر خان ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

فرد جرم فاروق ستار، عامر خان ،خواجہ اظہار ودیگر پرعائد کی گئی، عدالت نے 22 مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پر مزید چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس معاملہ

انسداد دہشت گردی عدالت میں منگل کے روز ہی میڈیا ہاؤسز حملہ کیس کی سماعت بھی ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستاردیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے چار ملزمان کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تین نومبر تک ملتوی کردی جبکہ چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت تک پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔


متعلقہ خبریں