صوبے میں بہتری لانے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کابینہ کا بلدیاتی نظام ازسر نو تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات بہتر بنانے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کو دھوکہ دے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے غندہ گردی کی ہے، سب نے دیکھا کہ کس طرح سیکرٹری اسمبلی کو زخمی کیا گیا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کے چھ اراکین کے اسمبلی میں آنے پر پابندی لگائی گئی، ن لیگ کے دور میں بھی  پنجاب اسمبلی کے اراکین پر پابندی لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بجٹ پر بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر کی تقریر سے ہونا چاہیئے تھا لیکن انھوں نے عوام کی نمائندگی کو جوتی کی نوک پر رکھا۔ ہم نے وہ بجٹ پیش کیا ہے جس میں الفاظ کی ہیرا پھیری نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پوری دنیا کے کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ دنیا کے اخبارات نے دونوں بھائیوں کو کرپٹ کہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ حبیب جالب کی بیوہ کا وظیفہ شہباز شریف کی حکومت نے تین یا چار سال پہلے بند کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر حبیب جالب کی بیٹی درخواست دیں گی تو ان کا وظیفہ بحال کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں