وزیر تعلیم سندھ کی بیٹی کا سرکاری اسکول میں داخلہ


حیدرآباد: وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنی بیٹی کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرا کر سندھ اسمبلی میں کیا گیا وعدہ  پورا کردیا۔

یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی ساسیت دان نے اسمبلی میں کیے گئے دعویٰ کو حقیقت کا روپ دیا  ہے۔

سردار علی شاہ نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کیف کو حیدرآباد کے سرکاری میران گرلز اسکول میں تیسری جماعت میں داخل کرایا جبکہ اپنی بیٹی کے علاوہ انہوں نے اپنی دو بھتیجیوں آمیزہ اور علیزہ کا داخلہ بھی اسی اسکول میں کرایا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کیف حیدرآباد کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کرے گی کیونکہ تبدیلی گھر سے شروع ہوتی ہے اور اسی لیے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا اوراس سے لوگوں کا سرکاری تعلیمی اداروں پر بھروسہ قائم ہو گا۔

وزیرتعلیم سندھ  کی بیٹی کیف کا اس فیصلے پر کہنا تھا کہ جب ان کے والدین سرکاری اسکولوں میں پڑھ سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں۔ انہوں نے خود بھی سرکاری اسکول میں پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نے سرکاری اسکول سے پڑھا اسی لیے وہ بھی سرکاری اسکول سے پڑھنا چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں