دوسرے بین الاقوامی پی اے سی ای ایس مقابلے شروع

پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

لاہور: پاک فوج کے تحت دوسرے بین الاقوامی پی اے سی ای ایس مقابلے لاہورمیں شروع ہوگئے ہیں جس میں پاک فوج کی 16 اور گیارہ ممالک کی 17 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ فورٹریس اسٹیڈیم میں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منعقد ہونے والے مقابلوں میں ملائیشیا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

نائیجیریا، سری لنکا، جنوبی افریقا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی ٹیمیں بھی مقابلےمیں مدمقابل ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصر، اٹلی، میانمر، روس، تاجکستان، ترکی اور ازبکستان کے دستے بھی مقابلے میں شریک ہیں۔


متعلقہ خبریں