کراچی:ایف آئی اے نے دو مسافر آف لوڈ کر دیے


کراچی: ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق فرقان اور کمیل کے نام واچ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انھیں آف لوڈ کیاگیا ہے.

ایف آئی اے کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ فرقان غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے جرمنی جارہا تھا جب کہ کمیل دوسری غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے مصر جانے کا خواہش مند تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی جس کے دوران مسافروں کی ایف آئی اے کے عملے سے تکرارہوئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے ہم نیوزکو بتایا کہ واچ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں