پی آئی اے کے بیڑے میں دو نئے طیاروں کے اضافے کا فیصلہ

پی آئی اے (PIA)

اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جنہیں آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی تک شامل کرلیا جائے گا۔

دونوں طیارے ایئر بس اے 320 ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ پیپرا قانون کے مطابق دونوں طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو محمد ثاقب عزیز کا کہنا تھا کہ نئے طیارے اندرون ملک اور خلیجی اور مشرقی بعید کی ریاستوں میں استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان طیاروں سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ اور فضائی آپریشن کو وسعت ملے گی۔

اس وقت پی آئی اے کے تقریباً 100 کے قریب طیارے ہیں جن میں سے 12 طیارے  ایئر بس اے 320 ہیں جن میں سے ایک طیارہ بہت پرانا ہے۔

ائیر بس اے کی سیریز میں ائیر بس اے 350  سب سے جدید ماڈل ہے جو اب تک پی آئی اے کے زیر استعمال نہیں آیا۔

پی آئی اے کہ زیر استعمال دیگر طیارے بھی روایتی ماڈلز ہی ہیں جیسے ائیر بس بوئینگ 737, ائیر بس بوئینگ747 اور  ائیر بس بوئینگ 777۔


متعلقہ خبریں