شہباز شریف کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں،فیاض

دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مقدمات شہباز شریف کے دور میں ہی شروع ہوئے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے ہم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکنان قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ اُن کے اپنے دور حکومت میں ہی بنا تھا تاہم حکومت ماڈل ٹاؤن کی طرح پولیس کو استعمال نہیں کرے گی۔

انہوں ںے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد ادارہ ہے اور اُس پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ادارے صرف ہمیں بتاتے ہیں کہ کہاں پر کیا ہو رہا ہے جب کہ مسلم لیگ نون نیب کو اپنا کام کرنے دے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے کرپشن کی گاجریں رج کے کھائی ہیں تو انہیں پیٹ میں درد تو ہو گا۔ اس معاملے میں ہمارا کردار مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہے۔


متعلقہ خبریں