نوجوان خواتین ادیبوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان


اسلام آباد: قومی ادارہ برائے وقار نسواں نے نوجوان خواتین ادیبوں کے لیے ادبی ایوارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان نیشنل پریس کلب میں میڈیا بریفنگ  کے دوران کیا گیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مصنفہ جویریہ خان مری نے پہلا ادبی ایوارڈ 2018 جیتا، اس موقع پر انہیں انعامی رقم کا چیک پیش کیا گیا۔

قومی ادارہ برائے وقار نسواں  کے چیئرپرسن خاور ممتاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال نوجوان خواتین مصنفین اور شعراء کی تخیلقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انہیں یہ ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ جیتنے والی خواتین کی تحاریر ان کا ادارہ مفت شائع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے قوانین اور ان کے حقوق کی فراہمی ان کا  بنیادی مقصد ہے۔

اس موقع پر ممتاز ادیب کشور ناہید نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل میں اردو ادب کے حوالے بے شمار صلاحیت موجود ہے، قلم کی طاقت کے ذریعے خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 


متعلقہ خبریں