اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، نئی پالیسی کے مطابق شرح سود کو ایک فیصد اضافے کے بعد 8.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

رواں برس جولائی میں بھی اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 6.5 فیصد سے بڑھا کر 7.5 فیصد کر دیا تھا۔

رواں سال مارچ میں شرح سود کو 6 فیصد پر قائم رکھا گیا تھا لیکن مئی میں شرح سود میں 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

مجموعی طور پر موجودہ سال میں اب تک شرح سود میں 2.5 فیصد کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

مرکزی بینک ایک سال میں چھ بار مانیٹری پالیسی وضع کرتا ہے اور ہر پالیسی دو مہینوں کے لیے مؤثر ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے شرح سود میں رد و بدل کی گئی ہے۔

نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت موجودہ مالی سال میں افراط زر کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/09/MPS-Sep-2018-Eng.pdf” download=”all”]

 


متعلقہ خبریں