گیس قیمتوں میں اضافہ: اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ بند کرنےکی دھمکی

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔–


کراچی: سی این جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ 

آل پاکستان سی این جی ایسوسس ایشن کے صدر شبیر سلیمان جی اور صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ہمیں انہیں اعتماد میں نہیں لے رہی ہے۔ 

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا کہ کراچی میں 80 فٰیصد ٹرانسپورٹ سی این جی پر ہے جب کہ ایمبولینس اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ بھی سی این جی پر چل رہی ہیں۔

شبیر سلیمان جی نے کہا ہم نئے پاکستان میں داخل ہو کر سوچ رہے تھے کہ مسائل حل ہوں گے لیکن ایک بڑا مسئلہ آگیا۔ 15 سال میں پہلی دفعہ گیس 15 روپے فی کلو مہنگی ہونے جا رہی ہے اور ایف بی آر نے سارے ٹیکسز بلوں میں شامل کردیے ہیں۔

شبیر سلیمان جی نے کہا کہ سی این جی صرف غریبوں کا فیول ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی عوام پر ہی آئے گا۔

اس موقع پر ارشاد بخاری نے  کہا 2011 سے ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھائے گئے ہیں، اب ہم نوٹیفکیشن کا انتظار کررہے ہیں اگر گیس کی قیمت بڑھے گی تو ہم ہڑتال کریں گے۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ سندھ میں کرایہ 20 روپے ہے جب کہ پنجاب میں یہی کرایہ 45 روپے ہے۔ ہماری وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ سے نئی گاڑیاں دینے ی بات ہوئی تھی لیکن کرائے میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر اتقاق نہ ہوا تو بسیں نہیں خریدی گئیں۔


متعلقہ خبریں