اسلام آباد: مزدوروں کو کچلنے والی خاتون ضمانت پر رہا



اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رات گئے دو مزدوروں کو کچلنے والی لڑکی کی دو گھنٹے بعد ہی ضمانت ہو گئی۔ حادثے میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

کار سوار ذکیہ رشید کو تفتیشی افسر آٖصف خان نے عدالت میں پیش کیا۔ جسے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔ خاتون کے خلاف تھانہ شالیمار نے دو گھنٹے قبل ہی مقدمہ درج کیا تھا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں رات گئے ذکیہ نامی خاتون نے ڈھابے میں سوئے ہوئے تین مزدوروں کو گاڑی سے کچل دیا۔

ہم نیوز کے مطابق زکیہ رشید زوجہ نعمان نے گاڑی نمبر ZV 244  ڈھابے میں سوئے ہوئے غریب مزدورں پر چڑھا دی جس سے دو لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں کو پمزاسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ایک مزدور اجمل خان وہاب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ دوسرے زخمی کی شناخت بشیر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ جاں بحق اور زخمی کا تعلق سیدو خیل نوشہرہ سے ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں 279،320،427،337 کی دفعات شامل ہیں۔

ایس ایچ او نے مزید کارروائی سے متعلق ہم نیوز کو بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش ہومیسائیڈ یونٹ کرے گا اور مظلوموں کو ان کا حق ضرور ملے گا۔


متعلقہ خبریں