آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے ٹیم کا اعلان ہو گیا

آسٹریلیا کے  خلاف پاکستان اے ٹیم کا اعلان ہو گیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کی خلاف چار روزہ میچ کے لیے 14 کھلاڑیوں پر مشتمل اے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت اسد شفیق کو سونپی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، سمیع اسلم، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، راحت علی، عامر یامین، عمید آصف، سعود، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو آج (پیر) کے روز ہی اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چار روزہ میچ 29 ستمبر تا دو اکتوبر آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی اے ٹیم 26 ستمبر کو دبئی روانہ ہوگی۔پاک اسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے قبل کینگروز قومی اے کرکٹ ٹیم سے پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز سات اکتوبر سے دبئی میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ شیخ زید اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 24 سے 28 اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نے پاکستان کے لیے اپنے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواد کا اعلان کر دیا ہے جس کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لابس کانگھنے، مائیکل نیسر، ایرن فنچ، ایشٹن اگر، ٹریوس ہیڈ، جان ہالینڈ، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل مارش، شان مارش، میٹ رینشو، پیٹرسڈل اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں