باکس آفس پر اس ہفتے جادو چھایا رہا


لندن: فلم ’دی ہاؤس ود آ کلاک ان اٹس والز‘ نے آتے ہی باقی سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ریلیز ہونے کے پہلے ہی ہفتے اس فلم نے تین ارب 32 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

’دا ہاؤس ود آ کلاک ان اٹس والز‘ دراصل ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جو اپنے انکل کے پاس ان کے گھر میں رہنے جاتا ہے۔ بچے کے انکل اور ان کے پڑوسی جادو کے ماہر ہوتے ہیں اور یہ بچہ بلاؤں میں گھرا ہوا ہوتا ہے۔

باکس آفس پرفلم ’اے سمپل فیور‘ دوسرے نمبر پر رہی جس نے ایک ارب 28 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے ہیں۔ فلم کی کہانی کچھ ایسے دوستوں سمیت ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنے کی دوست کی پر اسرار گمشدکی کے بعد اسے ڈھونڈے کی کوشش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر خوفناک فلم ’دی نن‘ رہی جس نے ویک اینڈ پر ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔

دی نن اس سے پہلے خوفناک فلموں کی کامیاب ترین سیریرز کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔  یہ فلم ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی۔ وفناک ہونے کے باعث جہاں دی نن نے لوگوں کا خون خشک کر دیا وہی کچھ نوجونوں نے اسے اپنے شغل کا ذریعی بھی بنا لیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دی نن سے متاثر ہو کر کچھ نوجوانوں نے ویسا ہی روپ دھار کر اپنے دوستوں سمیت دوسرے لوگوں کی سانسیں روک دیں۔

 


متعلقہ خبریں