بھارت کا پاکستانی شیفس کو ویزہ دینے سے انکار


اسلام آباد: بھارت نے انٹرنیشنل ہیریٹیج کوزین سمٹ فیسٹیول میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔

سفارت کاری کے میدان میں ناکامی کے بعد بھارت ثقافتی میدان میں بھی ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے۔ بھارت نے ورلڈ ہیریٹیج کوزین سمٹ اور فوڈ فیسٹول 2018 کے مقابلوں میں پاکستانی شیفس کو حصہ لینے سے محروم کر دیا۔

بین الاقوامی مقابلہ میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی وفد میں ایس ایم شفیق، شاہد محمود، ثمینہ احمد ، فلک گوہر، محمد شمائلہ اور ٹیپو عمران شامل تھے۔

انٹرنیشنل ہیر یٹیج مقابلوں کا فوڈ فیسٹول بھارت میں 12 سے 14 اکتوبرکو منعقد ہونا ہے۔ پاکستانی شیفس نے پیرس میں صدر ورلڈ شیفس کو تحریری شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتہ کے روز بھارت ایک بار پھر اپنی روایتی گیڈر بھبکیوں پر اتر آیا تھا، اس موقع پر بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

انڈین دعووں کا پاکستان کی جانب سے فوری جواب دیا گیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ رہے، پاکستان امن چاہتا ہے لیکن مسلط کردہ جنگ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔


متعلقہ خبریں