گوجرانوالہ : علی پارک کے قریب گھریلو جھگڑے کی بنا پرسسرالیوں نے بہو کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ہم نیوز کےمطابق گوجرانوالہ کے محلہ علی پارک کی رہائشی فردوس بی بی کو انتہائی زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شدید زخمی فردوس بی بی کے خاوند علی کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر موجود نہ تھا جب اس کے بھائی، والد اور والدہ نے مل کر اس کی بیوی پر تشدد کیا۔
زخمی خاتون کی والدہ کا بتانا ہے کہ اس کی بیٹی حاملہ ہے مگراس کے باجود سسرالیوں نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
فردوس بی بی کی والدہ اور اس کے خاوند نے مجرمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق اسپتال سے میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید تفتیشی آگے بڑھائی جائے گی۔