اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی حکومت سی پیک میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دورے کے دوران اس حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی بنائے گا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کے لئے پاکستان نے چین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سعودی عرب بھی سی پیک کا تیسرا اہم شراکت دار ہو گا اور اس منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آئے گا جس میں سعودی وزیرتوانائی اور اعلیٰ شخصیات شامل ہوں گی۔