مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد



سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں محرم کے جلوس روکنے کے لیے پولیس اور فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محرم الحرام کے جلوس روکنے کے لیے سری نگر کے مختلف علاقوں میں فوج  نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بند کر دی ہیں اور عوام کو گھروں سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

قابض انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی یوم عاشور تک برقرار رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے تاہم عوام ہر سال اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی پاداش میں انہیں قابض فوج کے ظلم و ستم کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے خلاف پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر اپنی آواز بلند کی ہے۔


متعلقہ خبریں