چیف جسٹس کا دورہ کٹاس راج ، مزید اقدامات کی ہدایت

چیف جسٹس کا دورہ کٹاس راج ، مزید اقدامات کی ہدایت

چکوال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس راج کا دورہ کیا ہے، وہ اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے مختصر وقت کے لیے یہاں رکے۔

انہں نے کٹاس راج کے مقدس تالاب میں پانی کی سطح کا خود جائزہ لیا اور سیمنٹ فیکٹریوں کی انتظامیہ اور سرکاری ملازمین کو مزید اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل کے ڈائریکٹر بھی چیف جسٹس کے ساتھ تھے، اس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن بھی جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ تھے۔

کٹاس راج اور مقدس تالاب ہندو مذہب کے ماننے والوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کا پانی کبھی خشک نہیں ہوا تھا تاہم گذشتہ چند برسوں کے دوران اس تالاب کے سوکھ جانے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس کا ازخود نوٹس لیا تھا اور انتظامیہ کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں قائم ہونے والی سیمنٹ فیکٹریوں کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔

سیمنٹ فیکٹریوں اور ٹیوب ویل لگانے کے باعث زیرزمین پانی میں کمی کی وجہ سے یہ تالاب سوکھ گیا تھا جسے سپریم کورٹ کے حکم پر ایک بار پھر سے بھر دیا گیا ہے۔ 

 


متعلقہ خبریں