لاہور: تین بار پاکستان کی خاتون اول رہنے والے بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور میں ان کی خاندانی رہائش گاہ جاتی امرا سے متصل شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی ہے۔ اسی مقام پر جنازہ کے بعد ان کی تدفین شریف فیملی کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی۔
سابق خاتون اول کی وفات پر مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جاتی امرا پہنچنے والوں کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کلثوم نواز کی رحلت پر اپنے جذبات کا اظہار کر ہے ہیں۔
انوشہ نامی ایک صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کلثوم نواز کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
https://twitter.com/AnooshaViews/status/1040302925619322880
خواجہ شہیر کہتے ہیں کہ جمہوریت کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Her sacrifices for democracy will never be forget.May her soul rest in peace. #مادرجمہوریت_الوداع pic.twitter.com/9e10BM13rv
— khawaja shaheer iqbal (@KhawajaShaheer6) September 13, 2018
رابعہ آفتاب کہتی ہیں کہ آمر سے ٹکرانے والی یہ عورت ہمارے لیڈر اور اپنے باؤ جی کی بہت بڑی طاقت تھیں۔
آمر سے ٹکرانے والی یہ عورت ہمارے لیڈر اور اپنے باؤ جی کی بہت بڑی طاقت تھیں آج خاموشی سے اس دنیا چلی گئی لیکن بہت سے نام نہاد پڑھے لکھے چہروں کو بے نقاب کر گئی کسی کی آنکھ میں ندامت اور کسی کے چہرے کو ہمیشہ کے لئے خاک آلود کر گئیں #مادرجمہوریت_الوداع
— Rabiaftab (@rabi822) September 13, 2018
صبا سلمان نے بھی کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
Beautiful blessed sendoff 💔 May Allah give the family lots of strength! Ameen#KalsoomNawaz pic.twitter.com/ikqMsYZoD0
— Minail (@minail) September 13, 2018
ڈاکٹر ماریہ بٹ نے کلثوم نواز کی آخری آرام گاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
https://twitter.com/DrMariaButt1/status/1040295309417558016
ذیشان ملک نے بھی کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اللہ جنت الفردوس میں آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپکی قبر کو جنت کا باغ بنائے#مادرجمہوریت_الوداع pic.twitter.com/0u6UxWjAiI
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) September 13, 2018
سابق خاتون اول کلثوم نواز طویل عرصہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد گیارہ ستمبر کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔ کلثوم نواز کی تدفین اپنے سسر میاں محمد شریف کی قبر کے پہلو میں کی جائے گی۔
68 سالہ کلثوم نواز زندگی کا بڑا حصہ ایک گھریلو خاتون کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہیں تاہم اپنے شوہر نواز شریف کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کچھ عرصہ میدان سیاست میں بھی فعال رہیں۔