لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر شکوہ کرنے سے متعلق خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق نے اپنے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اگر میں نے اس قسم کی کوئی حرکت کی ہے تو مجھے اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
ویڈیو پیغام میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور باتیں من گھڑت ہیں۔ جس نے مجھ پر یہ الزامات لگائے ہیں اس سے بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
I strongly refute this unfounded and malicious claim. For the record, no one from junior selection committee was approached and there is no truth in this. I am taking this matter quite seriously and will be meeting PCB chair for an open enquiry on this matter tomorrow. pic.twitter.com/dr4ExRKoIj
— Inzamam ul Haq (@InziTheLegend) September 11, 2018
انضمام الحق نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معاملے کی تحقیقات کے بعد قصوروار کو سزا دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ماضی کے مایہ ناز بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔ انہیں کچھ روز قبل ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پلیئرز کیٹیگری کمیٹی سے فارغ کیا جاچکا ہے جب کہ ان کی جگہ عمران احمد سلیکٹرز وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کے ساتھ مل کر پلیئرز کی فہرست تیار کریں گے۔