بیگم کلثوم نواز کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی

بیگم کلثوم نواز کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی|humnews.pk

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی۔ رائیونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر  آنے والوں کو بٹھانے سمیت دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ہم نیوزکے مطابق انتظامات کی ذمہ داری ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کو سونپی گئی ہے اور تہمینہ دولتانہ سمیت متعدد کارکنان جاتی امرا پہنچ گئے ہیں جب کہ خاندان کے لوگوں کی آمد بھی جاری ہے۔

ذرائع  کے مطابق جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر اور عباس شریف کی فیملی مقیم ہے۔

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ انہیں اگست 2017 میں لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا جہاں کینسر تشخیص کیا گیا  جس کے بعد ان کا علاج جاری رہا۔

جون 2018 میں دل کا دورہ پڑنے پر انہیں اسی طبی مرکز میں دوبارہ داخل کیا گیا اور آج  68 برس کی عمر میں لندن کے ہارلے اسپتال میں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔


متعلقہ خبریں