لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایمبولینسوں کو ٹریفک میں کسی بھی صورت میں نا روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس گزرے گی تو وزیراعلیٰ اور سیکورٹی کی گاڑیاں بھی سائیڈ پرروک دی جائی۔
اتوار کو سامنے آنے والی ہدایت میں انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے، ایمبولنس کو راستہ دینے کا کلچر عام کرنا ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب کی یہ ہدایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹریفک جام یا سیکیورٹی اور پروٹوکول کے تحت ایمبولینسوں کا متاثر ہونا ایک معمول بن چکا ہے۔