اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 سو فلسطینی زخمی


غزہ: اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روزاسرائیل اور غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 212 فلسطینی زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ بھی کی اور آنسو گیس بھی استعمال کی۔

مارچ سے جاری اسرائیل مخالف احتجاج میں اب تک 174 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 

بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت اور یروشلم کو اسرائیل کا دار الحکومت قرار دیے جانے کے خلاف ہر جمعہ کی نماز کے بعد ہزاروں نہتے فلسطینی احتجاج کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران  مظاہرین اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کرتے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں