ڈاکٹرفاروق ستار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش

گلگت بلتستان کیلئے سب سے زیادہ آواز ہم نے اٹھائی، فاروق ستار | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں شامل ہوکر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی پیشکش ہوئی ہے۔

اردو نیوز جدہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کئی فیصلوں میں مجھے شامل نہیں کیا گیا اوریا پھر میں خود شامل نہیں ہوا۔

سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ اس کے معنی قطعی یہ نہیں ہیں کہ میں دلبرداشتہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دلبرداشتہ نہیں ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ علی رضا عابدی کو منایا جائے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایم کیو ایم اپنی صفوں کو درست کرے اورغلطیوں کا ازالہ کرے۔

ایم کیو ایم میں ابتدا سے شامل رہنے والے ڈاکٹر فاروق ستانے تجویز پیش کی کہ ایم کیو ایم ایسا مشاورتی عمل قائم کرے جس سے درست فیصلے ہوں۔

اردو نیوز جدہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے مجھے ضمنی انتخاب لڑنے کی دعوت دی لیکن کبھی ایم کیوایم چھوڑ کر کسی اور جماعت میں نہیں گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کو حالیہ انتخابات میں عامر لیاقت حسین اورڈاکٹر عارف علوی نے شکست دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں