وزیر مملکت برائے داخلہ کا پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

وزیر مملکت برائے داخلہ کا پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ|humnews.pk

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس  موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) وقار چوہان نے وزیر داخلہ کو سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

شہریار آفریدی کے پہلے دورہ ہیڈ کوارٹرز پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش گیا۔

دورے کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ  نے اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلی کارکردگی پر پولیس اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے یاد گار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا اور پولیس ہیڈ کوارٹرز میں یاداشت پر دستخط کیے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور ان کے حلف اٹھانے کے بعد نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں