8 سالہ بچے کی معذوری ، کے الیکٹرک ذمہ دار قرار

8 سالہ بچے کی معذوری ، کے ای ذمےدار قرار|humnews.pk

کراچی:  بجلی کے تاروں کی وجہ سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں کراچی الیکٹرک ( کے ای) کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن سسٹم بوسیدہ ہے اور اسی وجہ سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں ہائی وولٹیج تاروں کو تبدیل کرنے کے بجائے بار بار پیوند لگا کر بجلی فراہم کی جا رہی تھی، یہ بوسیدہ تاریں مستقبل میں بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے ای نے دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والےعمر کے خاندان سے تاحال رابطہ نہیں کیا جبکہ کے الیکٹرک فوری طور پر خاندان کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے اور بچے کےعلاج اور مصنوعی بازو لگانے کے تمام اخراجات بھی اٹھائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمر کی گریجویشن تک تعلیم کے اخراجات بھی کے الیکٹرک ادا کرے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ نے رپورٹ ڈی سی ایسٹ کو بھیجوا دی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے بھی رپورٹ میں کیے گئے مطالبات کی تائید کی ہے۔


متعلقہ خبریں