کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صوبائی وزیر شرجییل انعام میمن کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق ان کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا۔
ہم نیوز کو موصول کراچی آغا خان اسپتال کی لیبارٹری کی تصدیق شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خون میں پلازمہ الکوحل نہیں ملا، اس کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر تین ٹیسٹ بھی نارمل قرار دیے گئے ہیں۔
چیف کیمیکل ایگزامنز ڈاکٹر زاہد انصاری سندھ نے پورٹ جاری کردی ہے جس میں دونوں بوتلوں میں شراب نا ملنے کی تصدیق کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ایک بوتل میں شہد اور دوسری میں تیل موجود تھا۔
سندھ حکومت یہ رپورٹ سپریم کورٹ کو ارسال کرے گی۔
شرجیل میمن کے خون کے نمونے یکم ستمبر کو لیے گئے تھے اور کراچی کے دو بڑے اسپتالوں کو بھیجے گئے تھے۔
یکم ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے مختلف اسپتالوں کے دورے کیے تھے، اس دوران شرجیل میمن کے کمرے میں پہنچے تو وہاں سے شراب کی تین بوتلیں برآمد ہوئیں جس کے بعد انہیں جیل بھجوا دیا گیا تھا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی تھی۔