شہریار آفریدی وزیرمملکت برائے داخلہ ہوں گے!

’جہاد کشمیر کے نام پر کسی کوپاکستان کی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ اسی فیصلہ کے تحت شہریار آفریدی گزشتہ روز ہونے والے وفاقی وزارت داخلہ کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے تھے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے حلقہ این اے 32 سے منتخب ہونے والے شہر یاد آفریدی گزشتہ قومی اسمبلی کے بھی رکن رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا کہا گیا تھا۔ ابتدائی کابینہ کا اعلان ہوا تو وزراء اور مشیروں کی تعداد کو اسی پالیسی کے نتیجے سے تعبیر کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اعلان کے بعد سے وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔


متعلقہ خبریں