سراج الحق کا پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز کا شکوہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز نے اپوزیشن کو تقسیم کردیا ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے صدر کے لیے اعتزاز احسن کا نام دینے سے قبل کسی سے مشاورت نہیں کی، اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی امیدوار کا فیصلہ ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنہا پرواز کی وجہ سے آج اپوزیشن صدارتی امیدوار کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں۔ اگر پیپلز پارٹی نے سب کا ساتھ دیا ہوتا تو اپوزیشن مضبوط ہوتی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن کا حصوں میں بٹ جانا اچھا نہیں کیونکہ اپوزیشن کا ایک نہ ہونا نقصان دہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلے۔ ایک مضبوط اپوزیشن اس وقت ہی تشکیل پاتی ہے جب آپس میں متحد ہو اور موجودہ حالات میں اپوزیشن کا مل کر چلنا ضروری ہے ورنہ حالات کسی کے لیے بھی سازگار نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں