حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی درخواست


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) آج حمزہ شہباز شریف کو بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزدگی کرنے کے لئے درخواست اسپیکر کے پاس جمع کرائے گی۔

درخواست  مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی اور میاں مرغوب احمد اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے پاس  جمع کرائیں گے.

پی ایم ایل (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے اجلاس میں حمزہ شہبازکو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔

حمزہ شہباز نے گزشتہ ہفتہ ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی صورت جمہوریت کو پٹری سے نہیں اتارنا چاہتے لیکن دھاندلی کی تحقیقات پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ عمران خان صرف نعروں سے کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے اُنہیں ملک میں کام کر کے دکھانا ہوگا جبکہ ہم اسمبلی میں اپوزیشن کرتے ہوئے صرف مسائل پر بات کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کے لیے پنجاب میں شہبازشریف کا مقابلہ کرنا مشکل ہو گا۔

حمزہ شہباز نے واضح کیا تھا کہ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ اور فلورکراسنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں