گلگت: دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید

گلگت: دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید | urduhumnews.wpengine.com

کارگاہ: گلگت کے نواحی علاقے کارگاہ نالہ میں نامعلوم دہشت گردوں کے حملہ میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھ سے آٹھ دہشت گردوں نے ہفتے کی علی الصبح گلگت پولیس کو حملہ کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس دہشت گردوں نے حملہ جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

’ہم نیوز‘ نے گزشتہ شب نشر کردہ اپنی ایک رپورٹ میں اس علاقے میں ناقص سیکیورٹی انتظامات کی نشاندہی کی تھی۔

گلگت بلتستان کے اہم مراکز میں شمار کیے جانے والے کارگاہ اور داریل کا زمینی رابطہ کارگاہ نالے سمیت دیگر آٹھ نالوں سے قائم ہے۔

ایک الگ واقعہ میں ضلع دیامر کے ڈپٹی کمشنر کے گھر کے قریب ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

حالیہ ماہ کے دوران گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر واقع تعلیمی اداروں کو بھی تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسکول جلائے جانے کے واقعے کے بعد سے پولیس نے علاقے میں دہشت گردووں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے۔

چار اگست کو آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی بھی ہوا تھا۔

تعلیمی اداروں کے خلاف کی گئی کارروائی کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی جب کہ مقامی افراد پر مشتمل امن جرگہ نے اسے علاقے کے امن کو نشانہ بنانے کی عالمی سازش قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامر میں تعلیمی اداروں کے خلاف کی گئی کارروائی کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد واقعہ کی تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم بنائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں