لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی ملازمت ختم

پشاور: الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاج کے باعث اہم شاہراہیں بند | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی میں ملوث کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے دو ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق شیراز کیانی اور عمر شہزاد نے قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، ایسے کسی بھی شخص کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق ایف نائن پارک میں روشنیاں بحال کرنے کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 44 یونٹس مکمل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

سی ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر پارکس رضوان احمد کی نگرانی میں لائٹس لگانے کا کام کیا جارہا ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔

ایف نائن پارک سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل ہے اور 0.8 میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے لڑکی سے زیادتی کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو پارک میں لائٹس لگا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد کے پارک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد واقعہ میں ملوث چار افراد کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ ملزمان نے پولیس حراست میں دیے گئے بیان میں تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے زیادتی کا ارتکاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں