ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے چارج چھوڑ دیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں  سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

مشتاق مہر17 جولائی 2015 سے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر سندھ پولیس میں ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔

مشتاق مہر17 جولائی 2015 سے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر سندھ پولیس میں ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔ اس طویل عرصے کے دوران انہیں صرف ایک ماہ کے لیے عہدے سے ہٹایا کر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ پولیس لگایا گیا تھا۔

حکومت سندھ نے مشتاق مہر کی تبدیلی کے دوران چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کو کراچی پولیس کی سربراہی سونپی تھی مگر پھر ایک ماہ بعد انہیں دوبارہ کراچی پولیس کا سربراہ بنادیا گیا تھا۔

انسپٹر جنرل آف پولیس سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے کے تحت ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں