صدارتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کر لیا

انتخابات2018: تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہ معطل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے صدارتی انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب سے قبل الیکٹورل کالج پورا ہونے کا انتظار ہے جس کے پورا ہوتے ہی صدارتی انتخابات کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

آئین کے مطابق اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں صدارتی انتخابات منعقد کیے جا سکتے ہیں، صدارتی انتخابات میں پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن یا اعلیٰ عدلیہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

پاکستان کا الیکٹورل کالج ایوان بالا ( سینیٹ )، ایوان زیریں ( قومی اسمبلی ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہوتا ہے، آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت کا انتخاب عوام کے بجائے منتخب پارلیمان کرتا ہے۔

جمعہ کو نگراں وفاقی وزیراطلاعت بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق 15 اگست تک ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہو گا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

آئین کے تحت صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئینی سربراہ اور افواج پاکستان کے کمانڈر انچیف ہیں، 2013 کے صدارتی انتخابات 30 جولائی 2013 کو ہوئے تھے جس میں مسلم لیگ نون کے ممنون حسین 432 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں