پنجاب: نون لیگ کی اپوزیشن میں بیھٹنے کی تیاری مکمل

آزادی مارچ میں شرکت کیلیے ن لیگ نے تیاریاں شروع کردیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق نون لیگ نے صوبہ پنجاب  میں اپوزیشن میں بیٹھنے کی تیاری شروع  کر دی  ہے  اور منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ شہباز شریف  نے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ارکان کو اپوزیشن میں کردار ادا کرنے کے طریقے بتائے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو غیر مستحکم  کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

اجلاس میں بعض لیگی رہنماؤں کی غیر حاضری پراظہار تشویش کیا  گیا جبکہ پارٹی سے وفاداری نہ کرنے والے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو قومی اسمبلی میں تو ایک سخت اپوزیشن کا سامنا رہے گا ہی لیکن اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  تخت پنجاب حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو اسے نون لیگ کی جانب سے بھی خاصی رکاوٹیں درپیش ہوں گی۔


متعلقہ خبریں