ہاکی کے حوالے سے جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے، ترجمان

ہاکی کے حوالے سے جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے،ترجمان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: ترجمان پاکستانی ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ ہاکی کے حوالے سے جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں ہاکی اور ملک کا نقصان کر رہی ہیں۔

ترجمان پی ایچ یف نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاد پرست عناصر بلیک میلنگ ہتھکنڈوں سے قومی کھیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے  فنڈز اور گرانٹس عالمی ایونٹس کے اخراجات کے لیے ناکافی ہیں، فنڈز کی کمی کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے بتایا کہ متعدد آڈٹس کرائے گئے ہیں اور ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات شفاف اور کھلی کتاب ہیں ہم  کم وسائل کے باوجود ہاکی کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا سالانہ ہاکی بجٹ ایک ارب سے زائد ہے۔

قبل ازیں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قومی ہاکی ٹیم نے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ایشین گیمز میں شرکت سے انکار دیا کردیا ہے لیکن بعد میں ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے اس تاثر کی سختی سے نفی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔


متعلقہ خبریں