ڈیرہ اسماعیل خان: قتل کیے گئے تفتیشی اہلکاروں کی تعداد 26 ہو گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: قتل کیے گئے تفتیشی اہلکاروں کی تعداد 26 ہو گئی | urduhumnews.wpengine.com

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں نشانہ بنائے گئے تفتیشی اہلکاروں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

منگل کو پیش آنے والا افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پردہ خانہ شریف میں اس وقت رونما ہوا جب گشت کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو تفتیشی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کی سخت کردی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک 40 انوسٹی گیشن افسروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں سے26 شہید ہو گئے ہیں۔

ماضی میں سپریم کورٹ میں بھی رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے انویسٹی گیشن افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ  سے مقدمات کی چھان بین اور خفیہ معلومات کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہدف بنا کر تفتیشی اہلکاروں کو نشانہ بننے کا مقصد مقدمات کو متاثر کرنا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں