ممتاز آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی


لاہور: ورلڈ کرکٹ کپ 2019 میں سات ماہ باقی ہیں تو امام الحق و فخر زمان کی بہترین پرفارمنس نے سینئر کھلاڑی محمد حفیط کی میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

محمد حفیظ  کو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز کے کسی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔

ممتاز آل راؤنڈر کی جگہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور نوجوان اوپنر امام الحق کو موقع دیا گیا جنہوں نے شاندارپرفارمنس سے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے اور اپنے انتخاب کو درست بھی ثابت کیا۔

زمبابوے کے خلاف نہ کھلائے جانے پر سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹیم انتظامیہ سے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

ورلڈ کرکٹ کپ کے انعقاد میں جب ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے کہا جاسکتا ہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے کیرئیر کے مشکل ترین دور سے گزررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں