کل جماعتی کانفرنس: انتخابی نتائج مسترد، تحریک چلانے کا اعلان


اسلام آباد: کل جماعتی کانفرنس نےانتخابی نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کو حقِ حکمرانی دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے، اسے تسلیم نہیں کرتے۔ ہم انہیں حکومت نہیں چلانے دیں گے اور نہ ہی انہیں ایوان میں داخل ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے سوا دیگر جماعتوں نے حلف نہ اٹھانے اور از سرِ نو انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وہ تحریک چلانے پر متفق ہیں، تاہم حلف اٹھانے کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں