پاکستان میں جمہوریت پر یقین مستحکم ہوا ہے، چیئرمین فافن

اومیکرون: شعبہ صحت، ترجیحات کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے، فافن

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے چیئرمین سرور باری نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد دیکھ کر اندازہ ہوا کہ پاکستان میں جمہوریت پر یقین مستحکم ہوا ہے۔

فافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر اور گنتی میں سست روی کے علاوہ الیکشن پرامن رہا جبکہ نصف سے زائد آبادی نے ووٹ کا حق راہ دہی استمعال کیا۔ مجموعی طور 58 فیصد مرد ووٹرز اور 47 فیصد خواتین نے اپنا حق رائے دہی استمعال کیا۔

سرورباری نے مؤقف اختیارکیا کہ شانگلہ اور جن حلقوں میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ کم رہا ہے ان کا الیکشن کمیشن جائزہ لے کر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جیتنے والوں کا فرق مسترد ہونے والوں سے زیادہ تھا۔

چیئرمین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قانونی قواعد پر عمل درآمد کے حوالے سے خاطر خواہ کام کیے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

سرورباری نے مشورہ دیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ جن اداروں اور افراد کی جانب سے رکاوٹ پیش آئیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے، سیاسی جماعتوں کی شکایات کا نوٹس لے کر فوری ازالہ کیا جائے تاکہ جمہوریت پر اعتماد بڑھے۔

چیئرمین فافن کے مطابق دو لاکھ 42 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی دینے کے لیے 3.7 لاکھ فوجی اہکاروں نے فرائض سرانجام دیے لیکن اس کے باوجود کوئٹہ اور صوابی میں دہشتگردی کے واقعات پیش آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی تعیناتی پر کچھ جماعتوں کو تحفظات تھے مگر الیکشن پرامن ماحول میں ہوئے۔

سرورباری کے مطابق اکثر پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 دیے گئے تھے لیکن کچھ اسٹیشنز سے عدم دستیابی کی شکایات وصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر بھی یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل دہشت گردی کی کارروائیوں نے الیکشن عمل کو متاثر کیا اور انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہوئیں۔

چیئرمین فافن سرورباری نے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردری کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں