لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور نتائج بھی نہیں دیے جا رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میرے انتخابی حلقوں کے سرکاری نتائج رات گئے تک نہیں دیے جا رہے۔
بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن پر انتخابی نتائج نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر میں خود انتخاب لڑا ہوں وہاں کے بھی نتائج مجھے نہیں دیے جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار شکایات کر رہے ہیں کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے اٹھا کر باہر نکال دیا گیا۔
It’s now past midnight & I haven’t received official results from any constituency I am contesting my myself. My candidates complaining polling agents have been thrown out of polling stations across the country. Inexcusable & outrageous.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 25, 2018
بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی نتائج روکنا اور پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنا ناقابل معافی اور اشتعال انگیز ہے۔