آٹھ حلقوں میں انتخابات نہیں ہوں گے


اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں میں ووٹرز 25  جولائی کو اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ان حلقوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سات نشستوں پر امیدواروں کی وفات اور ایک نشست پر ن لیگی امیدوارحنیف عباسی کو ملنے والی سزا کے باعث 25 جولائی کو ہونے والا انتخاب ملتوی کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار حنیف عباسی کوسزا ہونے کے باعث الیکشن ملتوی ہوا جبکہ این اے 103 کے امیدوار مرزا احمد کی خودکشی  کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کے چھ حلقوں میں الیکشن دہشت گردی کی کارروائیوں کی نظر ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ  کے حلقہ پی کے 78 پشاور سے ہارون بلور کی شہادت اور  پی پی 87 میانوالی سے احمد خان کی وفات کے سبب الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

پی ایس 87 ملیر سے شریف احمد خان اور پی کے 99  ڈی آئی خان سے اکرام اللہ خان گنڈا پور کی شہادت کے باعث الیکشن ملتوی  کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے حلقہ  پی بی 35 مستونگ خودکش حملے میں  سراج رئیسانی کی شہادت الیکشن ملتوی کرنے کا سبب بنی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں