شریف خاندان کا ٹرائل کھلی کچہری میں ہو گا

شریف خاندان کا ٹرائل کھلی کچہری میں ہوگا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا جیل ٹرائل نہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق شریف خاندان کے خلاف باقی دو ریفرنسز(فلیگ شپ اور العزیزیہ) کی سماعت کھلی  عدالت میں ہوگی۔

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی اور انھیں گرفتار کیے جانے کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل مل کے مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر شہبازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ  نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل کرنا آئین اور قانون سے متصادم ہے۔


متعلقہ خبریں