پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے میڈیا سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبروں کو تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے، عوام کو گمراہ کرنے والی خبروں سے اجتناب برتا جائے۔
جنگ بندی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
واضح رہے اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے پیٹرول 78 روپے جبکہ ڈیزل 100 روپے سستا کر دیا ہے جس پر حکومت نے وضاحت جاری کر دی۔
