پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج ہونگے جبکہ اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہو گا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کرینگے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا امکان، آئندہ ہفتے اہم پیش رفت متوقع
پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت دے دی، وزارت داخلہ کے مطابق مذاکرات میں شرکت کیلئےآنے والوں کو پاکستان آمد پر ویزا جاری کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ ویزا آن آرائیول کیلئے متعلقہ ایئرپورٹس پر سہولت ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا، متعلقہ ایئرلائنز تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔
