اسٹیٹ بینک آف پاکستان(sbp) نے 3 اپریل 2026 تک ملکی زرمبادلہ ذخائرکے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 10کروڑ53 لاکھ ڈالرز اضافے سے 21ارب89 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.86 کروڑ ڈالر اضافے سے 16ارب4 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.67 کروڑ ڈالر اضافے سے 5ارب49کروڑ ڈالر رہے۔
