پاکستان ریلویز میں صحافیوں کو دی جانے والی سفری رعایت بحال کردی گئی،وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہداہت پرصحافیوں کے ریلوے کارڈ میں سفری سہولت کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی اوراہلیہ کوجرنلسٹ کارڈ پرسفرمیں رعایتی سہولت دوبارہ بحال کردی گئی ہے،ریلوےٹکٹ میں 50فیصد صحافی اوراہلیہ کورعایت دی جائیگی۔
لاہورمیں صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات میں سہولت بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں،ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔ریلوے صحافی برادری کے ساتھ مضبوط رابطہ برقرار رکھے گا۔
