واشنگٹن، اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک مذاکرات کی حتمی تاریخ اور مقام طے نہیں کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک سینئرلبنانی اہلکارنے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا فریم ورک وہی ہوگا جو پاکستان کی ثالثی میں ایران اورامریکا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کیلئے اپنایا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ مذاکرات امریکی وزارت خارجہ میں ہونے کا امکان ہے جہاں دونوں ممالک کے نمائندے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کالبنان سے براہ راست مذاکرات فوری شروع کرنے کا حکم
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدارامن کا قیام ہے، سفارتی سطح پرسرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں اورمختلف آپشنزپرغورجاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگریہ مذاکرات کامیاب رہے تونہ صرف اسرائیل اورلبنان کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھی مثبت پیش رفت ممکن ہوگی۔
